لاہور:ایوان صنعت و تجارت لاہو رمیں عام انتخابات دو سال کیلئے مخر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ملک میں معاشی بحران کے باعث الیکشن نہیں معیشت کے تحت عام انتخابات دو سال کیلئے موخر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قرار داد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وفاقی چیمبر کے زونل نائب صدر پنجاب ندیم قریشی کی موجودگی میں منظور کی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ایسے میں انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن نہیں معیشت کے تحت عام انتخابات دو سال کیلئے موخر کیے جائیں۔
