Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی نیو بلیو ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی نیو بلیو ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) عامر علی احمد نے شہر اقتدار کے دورے کے دوران نیو بلیو ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے سمیت حالیہ بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پرنکاسی آب کا جائزہ لیا۔نیوبلیوایریامیں اسٹریٹ لائٹس کاسروے مکمل کرکے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔جبکہ بارش میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ڈرینج اور سیوریج سسٹم کومزید موثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ کے چئیر مین عامر علی احمد نے گزشتہ روز نیوبلیوایریا،جی نائن اورایف نائن نیوبلیوایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کادورہ کیا اورجاری کاموں کوفوری طور پرمکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ اسٹریٹ لائٹس کے افسران فوری طورپر نیو بلیو ایریا میں اسٹریٹ لائٹس کاسروے مکمل کرکے اس کا ٹینڈر جاری کریں۔چئیرمین نے کہا کہ مزکورہ منصوبے میں سیوریج اور نکاسی کے کاموں کوجلدازجلد مکمل کیاجائ۔انہوں نے کہا کہ نیو بلیوایریا میں عمارتیں بنانے والوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے شعبہ سینیٹیشن یہاں پر صفائی کے موثر اقدامات کرے۔دریں اثنا حالیہ بارشوں کے بعد جناح ایونیو،سیونتھ ونائننتھ ایونیو،مارگلہ روڈسمیت دیگراہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پرنکاسی آب اورڈرینج سسٹم کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ سیوریج اورڈرینج سسٹم کومزید موثر بنایاجائے،اورسیوریج اور ڈرینج کے نظام کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں متعلقہ عملہ شہریوں کوسروسسز کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت آن ڈیوٹی رہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبہ جات بارش میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے موثرانتظام کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔