ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے مزید 7 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

الیکشن کمیشن نے مزید 7 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مزید 7 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

رکنیت بحال ہونے والوں میں سینیٹر اعظم سواتی، رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد شامل، فرخ خان اور امیر علی شاہ جیلانی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان، سعید احمد، رکن بلوچستان نعمت اللہ زہری کی بھی رکنیت بحال کر دی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو معطل کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔