Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانعمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں،نریندر مودی

عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں،نریندر مودی

نئی دہلی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے مہلک مرض کا شکار ہونے والے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نریندر مودی نے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔وزیراعظم عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ کھانستے بھی رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔