ابو ظہبی ،متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ملک میں جاری ادائیگیوں کے نظام اور ملک سے باہر درہم میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کے ادائیگیوں کے نظام کیلئے دو نئے قواعد کا اجرا کردیا۔ ان قواعد کا مقصد موثر ترین مالیاتی ڈھانچہ کو فروغ دینا ہے جوکہ مالیاتی استحکام اور تحفظ صارفین کیلئے ضروری ہے۔ ان سے ملک کے عالمی مسابقتی مقام کو بھی معاونت ملے گی۔ مرکزی بنک کے گورنر کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کا نظام، مالیاتی نظام کا اہم عنصر ہوتا ہے جوکہ کسی بھی ملک کے مالیاتی ڈھانچہ کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔ ان دونوں قواعد کا اجرا موثر ترین اور قابل آسان رسائی والے مالیاتی نظام کے قیام میں ایک اہم سنگ میل ہے، یہ صورتحال ملک کے مالیاتی اداروں، کارپوریشنز اور لوگوں کی خدمت کے ساتھ ملک کی مسباقتی معیشت کیلئے بھی معاون ہوگی یہ دونوں قواعد منتقلیوں کی ہموار، محفوظ اور موثر انجام دہی میں معاون ہوگی، ریٹیل ادائیگیوں والے قواعد سے مالیاتی شمولیت، جدید تخلیق اور مسابقت میں یکساں مواقع فراہم کریں گے۔
یو اے ای میں بنکاری کے شعبے میں 2 نئے نظام ادائیگی متعارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔