راولپنڈی(سب نیوز)سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر آئی ایس پی آر کابیان بھی سامنے آگیا ۔
پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے تعزیتی بیان میں دعا کی ہے کہ کہ اللّٰہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو غریقِ رحمت کرے (آمین)۔
