ہومپاکستانحنا ربانی کھر کی سری لنکن ،بنگلہ دیشی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

حنا ربانی کھر کی سری لنکن ،بنگلہ دیشی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

کولمبو:سری لنکا کے دورے پر موجود وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے سری لنکن وزیر خارجہ علی صابری سے کولمبو میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت ہوئی

، اس موقع پر حنا ربانی کھر نے علی صابری کو سری لنکا کی پلاٹینم جوبلی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے سری لنکا میں ہیں، شرکت سے قبل ان کی ملاقات بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریبات میں جنوب ایشیائی ممالک کے معززین بھی شرکت کر رہے ہیں۔اس دوران حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیش کے ہم منصب اے کے عبدالمومن سے ملاقات ہوئی، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تیزی آرہی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔