ہومبریکنگ نیوزہم بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے، عمران خان

ہم بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے، عمران خان

لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی، عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی، عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے، جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سرمایہ کار اپنا سرمایہ اسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی، اسحاق ڈار نے بڑی بھڑکیں ماریں کہ ڈالر کو 200 سے نیچے لے کر آں گا، جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر178روپے کا تھا، 9مہینے میں ڈالر 100روپے مہنگا ہوچکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آچکی ہے، ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہونے والی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ اب حالات بہتر کیسے ہوں گے، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، یہ اپنے مخالفین کے خلاف کیسز بنارہے ہیں، اگر ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔