Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانسابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوروناوائرس سے بچا وکی ویکسین لگوائی

سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوروناوائرس سے بچا وکی ویکسین لگوائی

اسلام آباد،سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کے ویکسینیشن سنٹر میں کوروناوائرس سے بچا وکی ویکسین لگوائی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کے ویکسینیشن سنٹر میں کوروناوائرس سے بچا وکی ویکسین لگوائی۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے مزید61افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 13,717ہوگئی ،کورونا کے3,495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 615,810ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 3,495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6لاکھ15ہزار810ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہوا ہے جس ے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے عوام کو پیغام دیا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں، کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہلاکت خیز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔