پشاور،پشاور ہائیکورٹ کے باہرمسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی ہے۔کیپٹن رصفدر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کیس میں پیشی کے لئے آئے تھے۔تفصیلات کے مطابق انڈہ کیپٹن صفدر کی بجائے ن لیگی کارکن کو جا لگا۔ انڈہ پھینکنے والا نامعلوم شخص رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔بعدازاں لیگی کارکنوں نے نامعلوم شخص کو پیچھا کرکے پکڑ اور خوب درگت بنائی جس کے بعد حوالہ پولیس کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماں پر سیاہی، انڈے اور جوتے مارنے کا سلسلہ بڑھتا چلا جارہا ہیجس میں پچھلے چند روز میں شدت آگئی ہے۔
پشاور میں ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈا مارنے کی کوشش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر