Saturday, December 21, 2024
ہوماسلام آبادایس پی سٹی کے دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کا معاملہ،پولیس کی بروقت کارروائی ،ملزم گرفتار

ایس پی سٹی کے دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کا معاملہ،پولیس کی بروقت کارروائی ،ملزم گرفتار

اسلام آباد ،ایس پی سٹی کے دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کا معاملہ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن کو انکوائری کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم مصور سرگودھا کا رہائشی ہے،ملزم نے ایس پی آفس پر موجودپولیس جوان کی گن اٹھا لی اور فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی موقع پر موجود ٹیموں نے حکمت عملی سے فوری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کا نفسیاتی اور طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔