Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری عوام کے درد کو پاکستان عوام اپنا درد سمجھتی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری عوام کے درد کو پاکستان عوام اپنا درد سمجھتی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری عوام کے درد کو پاکستان عوام اپنا درد سمجھتی ہے،بھارت کا کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی پوری دنیا مذمت کرتی ہے، بھارت کی فاشسٹ نظرے پر کاربند مودی سرکارِ نے کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے پوری دنیا آگاہ ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان، معاشی اور اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے، ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کے کشمیری عوام سے محبت کے جذبے کو سراہا۔سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے غیر متزلزل جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اسے حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کی تقریر نے مسئلہ کشمیر کو نئی روح پھونکی ہے، کشمیری عوام کا اوڑھنا بچھونا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ روزہ اول سے پاکستان کو اپنا سفیر مانتی ہے، آئندہ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کشمیر میں بھاری اکثریت سے حکومت قائم کرے گی۔سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان تحریک انصاف سے گہری نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں، بھارت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔