لاہور،وزیر اسکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے جن اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں وہاں 19 مارچ تک شیڈول کے مطابق امتحانات لیے جاسکیں گے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایسے پرائیوٹ اسکولز جہاں امتحانات لیے جارہے ہیں وہاں انتظامیہ شیڈول کے مطابق 19 مارچ تک امتحان لے سکتی ہے لیکن 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کے بعداسکولز کھولنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
19 مارچ تک امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جاسکتے ہیں، وزیر تعلیم پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔