Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانروزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

نوشہرہ،وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ زیتون کی کاشت سے کسان خوشحال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے۔ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا جبکہ رواں سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔ ملک میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کا دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے جبکہ ہمارا چیلنج 10 ارب درخت لگانا ہے اور پھلوں کے درخت لگانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں جو آمدنی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کو ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، وزیرا علی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔وزیراعظم کو گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیردفاع پرویز خٹک نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے زیتون کاپودا لگا کر زیتون شجر کاری مہم کاافتتاح کیا ۔ زیتون کی شجر کاری 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہے جس میں ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔ زیتون کی کاشت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے نہ صرف کاشتکار خوشحال ہوگا بلکہ اس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔