Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم سے چیئرمین سینٹ کا ٹیلی فونک رابطہ،ایوان بالا کے وقار میں ملکر اضافہ کرنے پر اتفاق

وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ کا ٹیلی فونک رابطہ،ایوان بالا کے وقار میں ملکر اضافہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ٹیلی فونک رابطہ کر ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو چیئرمین بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ قوم کی امنگوں اور امیدوں پر پورا اتریں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے ساتھ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا سے امیدواروں کی نامزدگی چھوٹے صوبوں کی نمائندگی ہے،ایوان میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،ایوان بالا کے وقار میں ملکر مزید اضافہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔