واشنگٹن(اشتیاق احمد ،بیوروچیف)پاکستان نے دنیا کے تمام ممالک میں کرونا ویکسین کی مساوی دستیابی سے متعلق اقوام متحدہ کی معلوماتی مہم کی حمایت کی ہے ،یہ مہم مارچ 11 سے مارچ 17 تک جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ عالمی معیشت کی جلد بحالی کے لئے وبائی مرض کو قابو کرنا بہت ضروری ہے عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں کوویڈ 19 ویکسین کی مساوی تقسیم کے لئے ایک قابل عمل فریم ورک کو یقینی بنانا ہوگا۔پاکستان اس عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی اس مہم کی حمایت کرتا ہے۔ صرف ایک ساتھ مل کر ہم ہم ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہمیں بھی اس پر اعتماد ہے کہ اقوام متحدہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اقوام متحدہ کے تمام امن فوجی جلد اور مساوی طور پر کوویڈ ویکسین وصول کریں گے، واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے کووڈ ویکسین کی مساوی تقسیم میں تمام ممالک کو شامل کرنے کے لئے ایک عالمی مہم شروع کی ہے، یہ مہم کرونا وبا کے یک سال گزرنے پر شروع کی گئی ہے۔ پہلی بار ، نیو یارک میں پاکستان مشن کے تعاون سے عالمی مواصلات کے شعبہ نے اپنی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے 9 دیگر زبانوں کے علاوہ اردو زبان کے کارڈ بھی تیار کیے گئے ہیں ، اقوام متحدہ نے تمام ممبر ممالک سے خصوصی طور پر سربراہ مملکت کے صدر کو اس مہم میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اس مہم کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے۔
کوروناوائرس سے متاثرہ عالمی معیشت کی جلد بحالی کیلئے وبائی مرض کو قابو کرنا ضروری ہے، منیر اکرم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔