ہومپاکستانتوشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے معاملے پر سماعت آج ہوگی

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے معاملے پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کےخلاف فوجداری کارروائی کے معاملے پر باقاعدہ ٹرائل کی پہلی سماعت آج ہوگی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیس کی سماعت کریں گے، الیکش کمیشن اور عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن کی عمران خان کےخلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔