وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین ٹیلنٹ بروئے کار لایا جائے گا، چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کر رہے ہیں، نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے چوٹی کے ماہرین کی خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین ٹیلنٹ بروئے کار لایا جائے گا۔
Professional Pakistanis are pride of the country who have made their mark in various fields around the world. Today, on my instructions, Minister for Planning Mr Ahsan Iqbal is launching ‘Champions of Reforms’ (COR) network: https://t.co/PDymi3BxNy 1/2 pic.twitter.com/MbRQoWlhED
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 4, 2023
COR network will serve as a platform to bring together top experts to serve the nation. For the first time in Pakistan’s history, we are looking for practical ways to partner with our best talent and collectivise our efforts to resolve key challenges faced by the country. 2/2
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 4, 2023
