ہومتازہ ترینکراچی کے تاجر جابر موتی والا نے برطانوی حکومت کیخلاف 3کیس جیت لیے

کراچی کے تاجر جابر موتی والا نے برطانوی حکومت کیخلاف 3کیس جیت لیے

کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین جابرموتی والا نے برطانوی حکومت کے خلاف 3 کیس جیت لیے۔
جابر موتی والا کے وکلا نے برطانوی حکومت کے خلاف ویزامنسوخی، غیرقانونی حراست اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کاکیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ جابر موتی والا کے حق میں آیا ہے۔
رائل کورٹ آف جسٹس نے ہوم آفس کو ہرجانہ ادا کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے جابر موتی والا کا ملٹی پل انٹری ویزا بھی بحال کردیا۔
واضح رہے کہ جابر موتی والا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نیامریکا کی درخواست پر ایجوئیر روڈ سے گرفتار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔