ہومپاکستانواشنگٹن: پاکستانی سفارتخانےکی ملکیت عمارت کی خریداری کی بولی6.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانےکی ملکیت عمارت کی خریداری کی بولی6.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت عمارت کی خریداری کے لیے بولی 6 اعشاریہ 8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا میں نجی کمپنی کے مالک شہال خان نے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ عمارت خریدنے کے لیے انہوں نے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے۔

شہال خان کے مطابق پاکستانی حکومت کو ڈرافٹ کانٹریکٹ بھیج دیا ہے، اب بڈنگ پراسیس مکمل ہوجانا چاہیے۔

شہال خان کا کہنا تھا کہ عمارت خریدنےکی وجہ اس کی تاریخی حیثیت ہے، عمارت کی مرمت کے بعد وہاں انسٹیٹیوٹ بنانےکا ارادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔