Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانڈاکٹر فیصل سلطان کاپمز ،پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ

ڈاکٹر فیصل سلطان کاپمز ،پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ

اسلام آباد،کورونا سے بچا وکیلئے ویکسینیشن کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز ،ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں 60سال اور زاید عمر کے افراد کی ویکسین لگائی جارہی ھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز ،پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے ۔سنٹر پر بزرگ شہریوں کیلئے ویکسینیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ فرنٹ لایینز ہیلتھ ورکر کے بعدساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کا آغاز 10مارچ سے ہو چکا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے ملاقات ویکسین کی افادیت بارے بات چیت کی اور ہدایت کی کہ سنٹرز پر بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے میں دلچسپی خوش آئندہے،لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوے سنٹرز کی تعداد اور سٹاف کی تعدا میں اضافہ کیا جارھا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچا وکیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،عوام سے گزارش ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،کوونا سے بچاو کیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مز پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ویکسینیشن کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔