Sunday, May 19, 2024
ہومUncategorizedخیبر پختونخوا حکومت کا بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور (سب نیوز )خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات میں اضافے کے لئے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔جس کیلئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے حکام کو فوری طور پر ابتدائی کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ جنگلات وجنگلی ماحول کااجلاس ہوا۔جس میںصوبے میں بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیر اعلی نے جنگلات کی کٹائی روکنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماہی پروری کے فروغ کیلئے قابل عمل تجاویزاورایکشن پلان تیارکیاجائے،جنگلات کی غیرقانونی کٹائی روکنے کیلئے جرمانے کی شرح کوبڑھایاجائے،جرمانوں کی رقم کاٹی گئی لکڑی کی قیمت سے زیادہ ہونے چاہیے۔ اجلاس میں ٹمبراسمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹوں پرسی سی ٹی وی کیمرینصب کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔