Sunday, May 19, 2024
ہومUncategorizedموسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے دس ممالک میں آتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں میں گلیشیئر پگھلنے، خشک سالی اور سیلاب کے واقعات شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کلائمیٹ گورننس فریم ورک کا جائزہ لینا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی ایکٹ دو ہزار سترہ کے تحت انٹرنیشنل کلائمیٹ فنڈنگ کو محفوظ بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔ دیگر سفارشات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اداروں کو فعال کرنا۔ بحران کے تناسب سے موسمیاتی بجٹ میں رقم مختص کرنا۔ اور موسمیاتی فنانسنگ پر اوپن ڈیٹابیس قائم کرنا شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔