Monday, June 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائی کورٹ کے سابق جج کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں، مقدمہ درج

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں، مقدمہ درج

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی، بیرون ملک مقیم ملزم کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کرائے کے انتشار پسند حاصل کر رکھے ہیں، ملزمان جسٹس (ر) طارق عباسی اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔
ایف آئی آر میں لکھوایا گیا ہے کہ درخواست کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ، ڈی جی ایف آئی اے اور آر پی او راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق درخواست کی کاپی سی پی او و دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔