Wednesday, June 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزجے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی۔تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس کے بعد عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلی سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔