Monday, May 13, 2024
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (آئی پی ایس )سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔