Monday, May 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے،وزیرخزانہ

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے،وزیرخزانہ

ریاض (نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ کورونا سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔