Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانکورونا کی چوتھی لہر مزید 46 افراد کی جان لے گئی

کورونا کی چوتھی لہر مزید 46 افراد کی جان لے گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میںکورونا وائرس سے مزیر46 افراد انتقال کر گئیجس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار 190، سندھ میں 4 لاکھ 58 ہزار 697، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 260، بلوچستان میں 32 ہزار 943، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 329، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 590 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 796 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 661، سندھ میں 7 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 559، اسلام آباد میں 926، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔