Sunday, May 26, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب %68 تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی و وسطی پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورزیریں بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بار ش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خط پوٹھوہار،سیالکوٹ،ناروال،گوجرانوالہ، لاہور، قصور ،منڈی بہاالدین ،فیصل آباد، سرگودھا اورخوشاب میں تیزہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بار ش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ ایبٹ آباد،مانسہرہ،مالاکنڈ،دیر،سوات،کوہستان،بونیر،مردان،پشاور،نوشہرہ،وزیرستان،بنوں،کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، جبکہ ٹھٹہ، بدین، کراچی اوردادو میں تیز ہواں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان آواران،تربت ،پنجگور، جیوانی ، پسنی، اورماڑا اورگوادر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا بالاکوٹ میں 68 ، بونیر میں 10 ، لوئر دیر میں 06 ، کاکول میں 05 ، سیدو شریف میں 03 ، پٹن میں 02 ، ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔