Friday, April 19, 2024
ہومدنیاچین کا 25 واں امن دستہ عوامی جمہوریہ کانگو پہنچ گیا

چین کا 25 واں امن دستہ عوامی جمہوریہ کانگو پہنچ گیا

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک )چین کا چورانوے افسران اور سپاہیوں پر مشتمل 25 واں امن دستہ دو تاریخ کو عوامی جمہوریہ کانگو پہنچ گیا۔ یوں کانگو میں چین کے پچیس امن دستوں کی تعیناتی کا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔  
یاد رہے کہ اپریل 2003 میں اقوام متحدہ کی درخواست پر چین نے انجینئرنگ اور میڈیکل شعبہ جات کے حوالے سے اپنا پہلا امن دستہ کانگو بھیجا تھا۔ تاحال پچیس امن دستوں میں 3000 سے زائد چینی امن اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ اس دوران ہزاروں امن مشنز کی تکمیل کی گئی۔ کانگو اور عالمی برادری نے چینی امن دستوں کی کاوشوں کو نمایاں طور پر سراہا ہے۔