Sunday, May 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزبی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

پشاور(سب نیوز ) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کے لیے نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں ماہانہ 25 ہزار معاوضہ لینے والے سوشل میڈیا انفلوائنسرز سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021 میں بی آر ٹی کو ایک ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جب کہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔