Sunday, May 19, 2024
ہومUncategorizedٹیلی تھون کے دوران یوٹیوب کی بندش ، پی ٹی اے اور وزرات اطلاعات کو مراسلہ ارسال

ٹیلی تھون کے دوران یوٹیوب کی بندش ، پی ٹی اے اور وزرات اطلاعات کو مراسلہ ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوٹیوب کو پاکستان میں بند کرنے کا معاملہ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وزرات اطلاعات ونشریات کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔
مراسلہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق کی جانب سے بھیجوایا گیا
قانونی مراسلہ میں کہا گیا کہ یوٹیوب کو پاکستان میں غیر قانونی طور پر بند کیا جا رہا ہے،
عمران خان کے جلسوں اور تقاریر کے دوران یوٹیوب کو خاص وقت کے لیے بند کر دیا جاتا ہے،نہ اسکی آئین مین گنجائش اور نہ ہی قانون میں گنجائش ہے،
مراسلہ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ اس طرح کا اقدام کر سکے،پاکستان میں آزاد اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کی سازش ہو رہی ہے،آئین کے آرٹیکل 04 اور 05 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوب بند کرنے کی ٹھوس وجہ بتائی جائے ورنہ اعلی عدالتوں میں پی ٹی اے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔