Wednesday, June 26, 2024
ہومدنیابرطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

لندن(نیوز ڈیسک ) برطانوی فضائیہ کا دوسری جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والا یادگار بمبار طیارہ تباہ معمول کی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رائل ائیر فورس کے طیارے میں لگنے والی آگ میں پائلٹ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ لنکن شائر میں پیش آیا۔

طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا تھا۔ جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
تاحال طیارہ حادثے کی وجوہات کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

برطانوی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں جنگ عظیم دوم کے طیارے کی تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پائلٹ کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

واضح رہے برطانوی رائل فورس کے جنگ عظیم کے تاریخی اور قدیم بمبار طیاروں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ ان میں سے چند ایک ہی اڑنے کے قابل رہ گئے ہیں۔ جنھیں تاریخی دن پر ایئرشوز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ناکارہ ہوجانے والے طیارے نمائش کے لیے رکھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔