ممبئی ، معروف بھارتی ڈائریکٹر،پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور موسیقار سنجے لیلا بھنسالی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور موسیقار سنجے لیلا بھنسالی کا فلم” گنگو بائی کوٹھے والی” کے سیٹ پر لیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ فلم کے سیٹ پر موجود تمام کاسٹ اور ٹیم کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے اور ان سب کو بھی آئسولیشن میں جانے کو کہا گیا ہے ۔
معروف بھارتی موسیقار سنجے لیلا بھنسالی کورونا وائرس کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔