ہومپاکستانتحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع

تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع

تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کردیا، 3 ریجن پرمبنی بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغازکر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے پارلیمانی بورڈکی تشکیل پر کام شروع کردیا ہے ، پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 3 ریجن پرمبنی بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی بورڈزکووسطی ،جنوبی اور اپرپنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے، تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈز میں شاہ محمود قریشی ، اسدعمر سمیت تینوں ریجن کیصدوراورسیکریٹریز شامل ہوں گے ، بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے 2018میں کامیاب ارکان کوٹکٹوں کی تقسیم میں فوقیت دی جائیگی، اسمبلی سے باہرموجودپارٹی کے سینئر رہنماں کوبھی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ تمام ٹکٹوں کی تقسیم کافیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان خودکریں گے ، ٹکٹوں کی تقسیم میں مارچ میں متحرک رہنماں اور کارکنوں کو فوقیت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔