Monday, December 23, 2024
ہومدنیایواین ایچ آرسی کی بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تنقید

یواین ایچ آرسی کی بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تنقید

نیویارک،اقوام متحدہ کی تنظیم برائے معذور افراد (یواین ایچ آرسی)کا46واں سیشن جو22فروری سے شروع ہوا اور23مارچ2021تک جاری رہے گا میں بین الاقوامی سول سوسائٹی کے مندوبین نے بھارت کی کھل کر مخالفت کی اورکہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔یو این ایچ آر سی کی جانب سے ایک انٹرایکٹو ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تنقید کی گئی۔خیال رہے کہ دنیا میں جمہوریت پر نظر رکھنے والے معتبر ادارے فریڈم ہاوس’ نے 2021 کی تازہ رپورٹ میں بھارت کے ‘آزاد ملک’ کے درجے کو گھٹا کر اسے ‘قدرے آزاد’ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمہوریت پر تحقیق کرنے والا ادارہ فریڈم ہاوس ایک آزاد غیر سرکاری ادارہ ہے لیکن اسے امریکی حکومت کی طرف سے مالی امداد بھی ملتی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اب مطلق العنانی کی طرف بڑھ رہی ہے۔اس رپورٹ میں دنیا کے 195 ممالک اور 15 خطوں میں جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مسلمان شہریوں کے خلاف ہجومی تشدد، صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور عدالتی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے۔فریڈم ہاوس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت جمہوری رویوں کا چیمپئن بننے کی بجائے نریندرا مودی اور اس کی جماعت بھارت کو مطلق العنانیت کی طرف دھکیل رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔