Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آبادراولپنڈی،اسلام آباد پولیس کی مشترکہ گشت اور سرچ آپریشن کا آغاز

راولپنڈی،اسلام آباد پولیس کی مشترکہ گشت اور سرچ آپریشن کا آغاز

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی،اسلام آباد پولیس کی مشترکہ گشت اور سرچ آپریشن کا آغاز ،رات گئے اسلام آباد،راولپنڈی پولیس کی مشترکہ گشت اور سرچ آپریشن جڑواں شہر کے سرحدی علاقوں میں کیا گیا،پٹرولنگ و آپریشن آئی جے پی روڈ پر ڈبل روڈ سے کیرج فیکٹری تک کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق داخلی و خارجی راستوں میں آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی اورسرچ آپریشن کے دوران 75 مشکوک افراد کو اسلام آباد، راولپنڈی کے تھانوں میں منتقل کیا گیا جبکہ پٹرولنگ و سرچ آپریشن کا مقصد جڑواں شہروں میں جرائم کا سدباب کرنا ہے، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق کریمینلز ایک علاقے سے واردات کے بعد دوسری طرف روپوش ہو جاتے تھے ،جوائنٹ پٹرولنگ اور کوارڈی نیشن سے جرائم پر قابو پایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔