ریاض(خالد نواز چیمہ )سعودی عرب میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اہلیان ریاض کی جانب سے سینٹ الیکشن میں سید یوسف رضاگیلانی کی فتح پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہلیان ریاض کے ارکان نے شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سینٹ کے الیکشن میں حکومتی عہدیدار حفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے ہاتھوں شکست دراصل پاکستانی قوم کا عدم اعتماد ہے ، پاکستان گزشتہ ڈھائی سالوں سے جن مشکلات کا شکار ہے وہ سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں اور خصوصا وزیراعظم عمران خان کی ہٹ دھرمی اور انتقامی کاروائیاں ملک کو کمزور کررہی ہیں ، انکی نااہلی اور تجربہ کاری سب پر عیاں ہے، قوم مشکلات کا شکار ہے اور اسکا واحد حل یہی ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور نئے الیکشن کروائے جائیں گے تاکہ پاکستان ایک جمود کی سی صورت حال سے نکل کر آگے بڑھ سکے، پاکستان کی ترقی کا جو سفر رک چکا ہے وہ بحال ہوسکے، اہلیان ریاض نے اپنی پارٹی ورکرز کو کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جدوجہد کو مزید تیز کرتے ہوئے حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کام کریں اور اس حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیکر گھر بھیج دیں، سمندر پار پاکستانی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں کیونکہ سمندر پار پاکستانی ملک و قوم کی ترقی چاہتے ہیں اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں خالد اکرم رانا، قاضی اسحاق میمن، شریف بلوچ بھٹو، زاہد لطیف سندھو، فرہاج جنجوعہ، وسیم ساجد، اقبال ودود، مرزا منیر بیگ، ریاض راٹھور اور ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے اظہار خیال کیا اور کیک کاٹ کر سید یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
سعودی عرب ، پاکستانی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کاگیلانی کی فتح پر اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔