ہومپاکستانعمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الٰہی

عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الٰہی

پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا کہ جس وقت عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 27جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشااللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔