اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ حمایت کا اعلان کردیا ۔اجلاس میں وزیراعظم اور پارٹی رہنما خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کردیا، انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے سینیٹ چیئرمین کے امیدوارہوں گے۔
صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔