Friday, January 3, 2025
ہومکھیلقومی کرکٹرعماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

قومی کرکٹرعماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

اسلام آبادقومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عماد وسیم نے خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ سبحان تعالی نے انہیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔قومی کرکٹر نے مزید بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ عنایا عماد بتایا۔خیال رہے کہ عماد وسیم کی شادی اگست 2019 میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔