میامی،گزشتہ ہفتے صرف دس سیکنڈ کا ویڈیو کِلپ 66 لاکھ ڈالر کی خطیررقم میں فروخت ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے میامی میں آرٹ کے نمونے جمع کرنے والے ایک شوقین پیبلو روڈریگز فریل نے 67 ہزار ڈالر میں خریدا تھا جو انہوں نے منافع پر بیچا ہے۔اس ویڈیو کو ایک ڈجیٹل آرٹسٹ مائیک ونکل مان نے تیار کیا تھا جو بیپل کے نام سے مشہور ہیں۔ اس ویڈیو کی تصدیق بلاک چین کے ذریعے کی گئی تھی جو ایک طرح کے ڈجیٹل دستخط کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ اس پربلاک چین مہر سے انکشاف ہوتا ہے کہ یہ بیپل کی تخلیق ہے۔دس سیکنڈ کی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کے بعد ایک دیونما عفریت کی صورت میں دکھایا گیا ہے جس کی اطراف سے لوگ لاپرواہ ہوکر گزررہے ہیں۔
دس سیکنڈ کا ویڈیو کِلپ 66 لاکھ ڈالرمیں فروخت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔