اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن نے قبل از وقت اثر دکھانا شروع کردیا ہے،ہوا میں پولن کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے لگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولن الرجی کیمریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اورحفاظتی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد پولن الرجی سینٹر نے بتایا ہے کہ 15 مارچ تک ہوا میں پولن کی مقدار اپنے عروج پرہوگی۔پولن الرجی کے مریض ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں جن میں پیپر ملبری،مخصوص جنگلی گھاس،اکیشیا،ایوکلپٹس،پائنز،کینابیز،ڈینڈی لئین اورآلٹر نیریا شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیپرملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپرملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزارفی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں پولن الرجی مریضوں کیلئے حفاظتی الرٹ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔