لاہور،لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ،عدالت نے خواجہ آصف کو 12مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔احتساب عدالت لاہور میں لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،ایڈمن جج جواد الحسن کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج اکمل خان نے سماعت کی۔جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر لیگی رہنماخواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔عدالت نے حاضری مکمل کرنے کے بعد خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی اور انہیں 12مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔