اسلام آباد،معروف پاکستانی فنکار جمال شاہ65برس کے ہوگئے ،جمال شاہ یکم مارچ 1956 میں کوئٹہ ، بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ وہ کے ٹو، ہو من جہاں، ریوینج آف دی ورتھ لیس، ہجر جمال شاہ کی فلمیں ہیں اس کے علاوہ وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے فنی خدمات پر اعلی اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ۔فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارک باد دی،خط میں کہا گیا کہ جمال شاہ کو یہ اعلی ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جارہا ہے۔یہ ایوارڈ اس سے پہلے دنیا کی بیس دیگر شخصیات کو دیا جاچکا ہے۔
معروف پاکستانی فنکار جمال شاہ65برس کے ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔