Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانوزارت داخلہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔۔۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔۔۔

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن) وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات منسوخ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ،،، مراسلے کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھ ہے کہ دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال خاصی خراب ہے جبکہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی پر مامور ہے ،، سیکورٹی سٹاف کے کمی کے باعث دیگر صوبوں سے بھی پولیس اور ایف سی طلب کی ہوئی ہے ،، ان حالات میں شفاف اور پر امن بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں لہذا الیکشن کمیشن سازگار حالات تک بلدیاتی انتخابات منسوخ کرے

WhatsApp Image 2022 11 08 at 5.20.28 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔