لاہور،سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے۔رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے۔رمیز راجہ نے تحریر کیا کہ میرا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے، میں اسے ری اسٹور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میرے ساتھ جڑے رہیں۔ شکریہ۔معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ رمیز اسپیکس کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس میں وہ کرکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔خیال رہے کہ رمیز راجہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین کرکٹ کمنٹیٹرز میں کیا جاتا ہے۔
رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔