اسلام آباد (ارمان یوسف)وفاقی سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ غفران میمن صبح سویرے سیکرٹریٹ پہنچنے والے پہلے وفاقی سیکرٹری بن گئے ، غفران میمن 9بجے کے سرکاری وقت کی بجائے 8بجے ہی سیکرٹریٹ پہنچ کر وزارتی امور کی انجام دہی میں مصروف ہو جاتے ہیں، وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی فخر امام بھی غفران میمن کی محنت اور لگن کے معترف ہو گئے۔بیٹ رپورٹر سے ملاقات میں وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے بتایا کہ غفران میمن 8بجے ہی وزارت پہنچ کر کام میں مصروف ہو جاتے ہیں اور شام سات بجے تک کام کرتے ہیں، زراعت کے شعبے کیلئے انکی محنت اور جذبے کا معترف ہوں۔
غفران میمن صبح سویرے سیکرٹریٹ پہنچنے والے پہلے وفاقی سیکرٹری ، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی صبح8بجے ہی سیکرٹریٹ پہنچ کر کام میں مصروف ہو جاتے ہیں، وفاقی وزیر فخر امام بھی انکی لگن کے معترف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔