اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ممکنہ دھرنا روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینرز اکٹھے کرلیے ہیں، دھرنے کے ممکنہ اعلان کے بعد دارالحکومت کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا ۔ اس دوران اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں کرنے کے علاوہ امتحانات بھی ملتوی کردیے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کو 25 ہزار کی اضافی نفری فراہم کی جائے گی جب کہ ان کے پاس 50 ہزار ربر کی گولیاں بھی ہوں گی۔سکیورٹی ادروں کو 60 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو 10 ڈرون بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکے جا سکتے ہیں۔
دھرنا ناکام بنانے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کی گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار سے کر انہیں وہیں ہاس اریسٹ کر لیا جائے گا ۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ دھرنا، اسلام آبادکو ایک ہفتے کیلئے سِیل کرنے کی تیاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
