Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسیلابی علاقوں میں صحت کا تباہ کن بحران آنے والا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

سیلابی علاقوں میں صحت کا تباہ کن بحران آنے والا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

اسلام آباد- اقوام متحدہ کے قائم مقام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے قائم قام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کرس کے کا کہنا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی امداد کے لیے آگے بڑھیں گے۔ پاکستان میں صحت کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کو ہے۔کرس کے کا کہنا تھا کہ ابتدائی کاوشوں میں مسلح افواج کا کردار بھی قبل قدر رہا، 3.5 ملین افراد سیلاب سے قبل بھی خوراک کی کمی کا شکار تھے، ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد افراد سنجیدہ صورتحال میں گھرے ہوئے ہیں، سب شفافیت کے معاملے سے واقف ہیں، معلومات کی شفافیت کرپشن کو دور کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ساکھ کے حوالے سے کافی حساس ہے۔کرس کے کا کہنا تھا کہ جائزہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، یہ رپورٹ اس ماہ کے وسط تک تیار ہو جائے گی۔ حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تباہی کا دیگر بحرانوں سے مقابلہ پیچیدہ ہوگا، ترقی یافتہ ممالک میں بہتر تیاری بڑے بحرانوں کے نقصانات سے بچاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔